قصور: مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ، پولیس مصروف تفتیش ہے

قصور: مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ، پولیس مصروف تفتیش ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ) پتوکی کے نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو موٹرسائیکلیں ، نقدی رقم اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر4سٹی پتوکی جاگو والا میں موٹرسائیکل سوار محمد ریاض کو ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم ، موٹرسائیکل اورموبائل فون سے محروم کر دیاجبکہ چک اعوان 39میں موٹرسائیکل سوار محمد اقبال جو اپنے کھیتوں کی جانب جارہا تھا کہ ناکہ زن ڈاکوﺅں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -