زبردست بمباری 47دہشتگرد ہلاک ،23ٹھکانے تباہ

زبردست بمباری 47دہشتگرد ہلاک ،23ٹھکانے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی، اے این این ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے اور تازہ ترین کارروائیوں میں مزید 47 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ شعبہ آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے 11 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔ پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے 20 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 12 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں خودکش حملہ بھی ناکام بنایا گیا، فوجی جوانوں نے خودکش حملہ آور کی گاڑی کو ہسپتال کے قریب رکنے کا اشارہ کیا جو پاک فوج کی چیک پوسٹ کی جانب بڑھ رہی تھی تاہم جوانوں کی جانب سے رکنے کا اشارہ ہونے پر حملہ آور نے چیک پوسٹ سے 100 میٹر دور گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اور ایک شہری شہید ہو گیا جبکہ ایف سی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 4 لاکھ 54 ہزار 260 آئی ڈی پیز کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں خوراک کی تقسیم کے 6 مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔اے این این نے نجی ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیاروں نے خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقے پاک درہ میں بھی بمباری کی۔اس دوران ولی خان نامی شخص کا مکان بھی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں ولی خان کی بیوی،3بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔این این آئی کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپین وام کے علاقہ میں خود کش حملہ ناکام بنادیا گیا ،حملہ آور بارود سے بھری سنگل کیبن گاڑی میں سوارتھا اورایک ہسپتال کے قریب چیک پوسٹ پرحملہ کرناچاہتاتھا تاہم ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے اسے دیکھ کرگاڑی پر فائرنگ کی جو چیک پوسٹ سے تقریباً سو میٹر دورتباہ ہوگئی جس کی وجہ سے قریب واقع ایک عمارت کی چھت گر گئی اور دو فوجی اورایک شہری شہید ہوگئے ۔ آئی ڈی پیز میں راشن کی تقسیم آج سے شروع کردی جائے گی،4473ٹن راشن چالیس ہزار خاندانوں میں تقسیم کیاجائیگا اس سلسلہ میں تیار کئے گئے راشن بیگ خاندان کے افراد کی تعداد کے لحاظ سے 20/80کلو گرام آٹے، پانچ لٹر کوکنگ آئل ،9کلودال، ایک کلو کھجور اورایک کلو چائے پرمشتمل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھرکے اہم شہروں میں عطیات اورامدادی سامان جمع کرنے کیلئے 32مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -