2مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2افراد کو شدید زخمی کر دیا

2مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2افراد کو شدید زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواھی گاﺅن طویلے والی کے قریب 2مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2افراد کو شدید زخمی کر دیااور بعد ازاں ڈاکو ان سے 49 ہزار سے زائد نقدی ،موبائل فونزاور ضروری کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھون کلاں حافظ آباد کے رہائشی محمد افضل بھون،محمد الیاس اور ظفر کار نمبری1408 /WEC میں سوار ہو کر حافظ آباد سے فیصل آباد جا رہے تھے ۔جب ان کی کار طویلے کے قریب پہنچی تو 3مسلح ڈاکﺅں نے کار روک کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔جس پر ظفر اور الیاس نے مزاحمت ی تو داکوﺅںنے فائرنگ کر کے ان دونوں کو زخمی کر دیا۔بعد ازاں ڈاکو ان سے49ہزار سے زائد نقدی5موبائل فونز،ڈائیونگ لائسنس اوتر دیگر ضروری کا غذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -