وزیراعلیٰ کی 23جون کو شاندار انتظامات پر سیاسی ،انتظامی اور پولیس ٹیم کو شاباش

وزیراعلیٰ کی 23جون کو شاندار انتظامات پر سیاسی ،انتظامی اور پولیس ٹیم کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث 23جون کا دن خیریت سے گزرا ہے۔راولپنڈی پولیس پر تشدد کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ظلم و زیادتی اور تشدد کے باوجود نے پولیس نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کیا ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو 3، 3 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔وہ یہاں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، عبدالوحید چوہدری، مشیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس کے دوران23جون کو شاندار انتظامات کرنے پر سیاسی ، انتظامی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہسیاستدانو ں کے ساتھ انتظامی اور پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے بہترین مینجمنٹ کے تحت فرائض سرانجام دیئے۔امید ہے کہ سیاسی، انتظامی اور پولیس ٹیم آئندہ بھی پنجاب میں عزم، لگن اور محنت سے سرکاری امور سرانجام دے گی۔ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی ٹیم کے ساتھ سرکاری افسران نے بھی بہترین انداز سے انتظامات کو ہینڈل کیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری فرائض کی خوش اسلوبی سے ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔سرکاری افسران نے محنت اور لگن سے سرکاری فرائض سرانجام دیئے

مزید :

صفحہ اول -