چور ڈاکو دندناتے رہے شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور ( کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوںسے محروم کردیا ۔فیکٹری ایریا کے علاقے میںڈاکوﺅں نے شاہنواز کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کورسیوں سے باند ھ دےا اور 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نصیرآبادمیںڈاکوﺅںنے بابر کے گھرسے10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ، ستوکتلہ میں ڈاکوﺅںنے فرمان کے گھر میںگھس کر ساڑھے 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، پرائز بانڈ وغیرہ ،نشتر کالونی میںڈاکوﺅںنے نوید کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ،شادمان میںڈاکوﺅںنے خان کے گھر میں گھس کر6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ،گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں ایڈووکیٹ مقامی بنک سے5لاکھ روپے نکلواکر لارہاتھا کہ ڈاکوﺅںنے رقم لوٹ لی،ا قبال ٹاﺅن کے علاقے میںمقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی اکبر کی والدہ سے ڈاکوﺅںنے 5تولے طلائی زیورات اور40ہزار روپے لوٹ لئے ،ساندہ کے علاقے ریواز گارڈن میںچار ڈاکوﺅںنے یوٹیلٹی سٹور میںگھس کر پونے 3لاکھ روپے اورموبائل فون لوٹ لیا مینجر ندیم اقبال کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ،باغبانپورہ میںچوروںنے راحیل کے گھر کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے مالیت ،شیراکوٹ میں ڈاکوﺅںنے سلمان کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ، گجر پورہ میںڈاکوﺅںنے شبیر کی فیملی سے ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ،مغل پورہ میںڈاکوﺅںنے حیدر کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ،غازی آباد میںڈاکوﺅںنے عباس سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون،نصیر آباد میں ڈاکوﺅںنے فواد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون،جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے حبیب سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ندیم سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مصطفی آبادمیںڈاکوﺅںنے شفیق سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،فیصل ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ڈاکٹر ناصر سے 86ہزار روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میںڈاکوﺅںنے تنویرسے 65ہزار روپے اورموبائل فون،سول لائن میںڈاکوﺅںنے طیب سے 50ہزار روپے اورموبائل فون،سول لائن میںڈاکوﺅںنے معظم سے 45ہزارروپے اورموبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میںڈاکوﺅںنے حافظ فرح سے 65ہزار روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں شفاقت سے 50ہزار روپے، اسلام پورہ میںخالد سے نقدی ا ورموبائل فون اورموبائل فون،ڈیفنس اے میںڈاکوﺅںنے ہزاروں روپے ا ورموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیںگلشن راوی میں شہباز،جوہر ٹاﺅن میںفیروز،گلبرگ میںجبار ، جوہر ٹاﺅن میںعثمان ،ڈیفنس اے میںکاشف ،سول لائن میںعظمت کی گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاﺅن میںنعمان ،ڈیفنس اے میںامانت ،ڈیفنس اے میںفیصل ، شاہدرہ ٹاﺅن میںندیم،مزنگ میںبابر ، ساندہ میں وسیم،شیراکوٹ میںشکیل ،نواں کوٹ میںپرویز،لٹن روڈ میںفاروق،نیو ارکلی میںحنیف ،داتا دربار میں ابرار ،پرانی انارکلی میںفریاد،مزنگ میںفرمان ، نواں کوٹ میںعمیر ،مسلم ٹاﺅن میں فیصل ،شیراکوٹ میںعامر ، اقبال ٹاﺅن میںوحید، نیوانارکلی میںعمر ،گلشن راوی میںاسلم،گلبرگ میں شہریار ،فیصل ٹاﺅن میںعاطف ،پرانی انارکلی میںعرفان اقبال ٹاﺅن میں سلمان ، جوہر ٹاﺅن میںبلال فیصل ٹاﺅن میںمدثرکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

 

مزید :

علاقائی -