ہنرمند افرادی قوت کے فروغ کیلئے سکلز فار مارکیٹ کا افتتاح

ہنرمند افرادی قوت کے فروغ کیلئے سکلز فار مارکیٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فاو¿نڈیشن (پی ایس ڈی ایف) نے صوبے میں ہنرمند افرادی قوت کے فروغ کے لئے سکلز فار مارکیٹ 14-2013ء کا افتتاح کر دیا۔ مذکورہ تربیتی پروگرام کے لئے گزشتہ روز پی ایس ڈی ایف نے نجی و سرکاری 16 تربیت فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ 39 کروڑ 70 لاکھ روپے معاہدے کئے تاکہ یہ اداروں صوبے میں نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی فنی و تکنیکی تربیت فراہم کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 10 اضلاع لاہور، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال، نارووال،رحیم یار خان، سرگودھا، شیخوپورہ اور وہاڑی سے 10 ہزار خواتین لائیوسٹاک، فارمنگ، ٹیکسٹائل اور دیگر ایسے شعبوں کی تربیت فراہم کی جائے گی جس کی ان کے علاقوں میں طلب ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے چیف آفیسر علی اکبر بوسن نے کہا کہ اس منصوبے سے خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور دور جدید کے ہنر سیکھ کر نہ صرف وہ اپنا اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بہتر بنا سکیں گی، بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔
افتتاح

مزید :

علاقائی -