دریائے سوات میں شدید طغیانی 85 مکانات مکمل تباہ لوگوں کی نقل مکانی شروع

دریائے سوات میں شدید طغیانی 85 مکانات مکمل تباہ لوگوں کی نقل مکانی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           سوات(بیورورپورٹ)دریائے سوات میں شدید طغیانی پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ ،گوجر آباد ،سلطان آباد ،اوگدے ،شیر آباد اور خورے کوٹے میں لوگوںکے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ،85مکانات مکمل طور پر جبکہ2 سو سے زائد مکانات جزوی طور پر خالی ،صوبائی حکومت ،مقامی ایم این اے او ر ایم پی اے نے متاثرہ عوام کے لئے تاحال کسی قسم کے امداد کا اعلان نہیں کیا ،متاثرہ افراد کرایہ کے مکانات اور رشتہ داروںکے ہان ٹھرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں شدید طغیانی سے پانی کے بہاﺅ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور مینگور ہ کے نواحی علاقوں سلطان آباد ،شیر آباد ،اور خورے کو ٹے کے بعدسیلابی پانی نے گوجر آبادکے علاقے کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیامقامی زرائع کے مطابق پانی اس وقت دوسوسے زائد مکانات میں داخل ہوا ہے اور اب ان علاقوں میں 85کے قریب مکانات مکمل طورپر خالی کئے جاچکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب مکانات سے لوگوںنے قیمتی اشیاءاور سازوسامان لیکر محفوظ مقامات منتقل ہوگئے ہیں ادھر سیلابی پانی کے ان علاقو ں میں ہنگامی حالت کے بعد نہ تو مقامی ایم این اے مراد سعید جس کا ہنگامی فنڈ ایک کروڑ اور مقامی ایم پی اے عز یز اللہ گران کا فنڈ جوکہ تیس لاکھ کے قریب ہے نے متاثرہ افراد کے امداد کا کسی قسم کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے بھی متاثرہ افراد کے امداد کاتاحال اعلان نہیں کیا ہے۔
شدید طغیانی

 

مزید :

علاقائی -