پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش،آسمانی بجلی گرنے سے شہری زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش،آسمانی بجلی گرنے سے شہری ...
 پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش،آسمانی بجلی گرنے سے شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج صبح بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، آسمانی بجلی گرنے سے شہری زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے آزاد کشمیر، وسطی پنجاب میں پری مون سون شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح لاہور میں اچانک بادل گھر آئے جس سے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،فیصل ٹاﺅن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جسے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شیخوپورہ ، حافظ آباد ، کامونکی اور ڈسکہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اس دوران گرمی کے ستائے شہری بارش میں نہاتے رہے، کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔