پشاور ایئر پورٹ : فائرنگ میں ملوث گروپ کا سراغ مل گیا

پشاور ایئر پورٹ : فائرنگ میں ملوث گروپ کا سراغ مل گیا
پشاور ایئر پورٹ : فائرنگ میں ملوث گروپ کا سراغ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان ایئر پورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث گروپ کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ریاض سے پشاور آنے والی پر وازکو لگنے والی گولیاں درہ آدم خیل کے علاقے سے چلائی گئیں ہیں اور اس میں مقامی شدت پسند گروپ ملوث ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ لگتا ہے ،فائرنگ ایس ایم جی سے کی گئی ہے ، ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ،تحریری درخواست نہ ملنے کی وجہ سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی ہے ۔