بھارت :ٹرین حادثے میں چار افراد ہلاک

بھارت :ٹرین حادثے میں چار افراد ہلاک
بھارت :ٹرین حادثے میں چار افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں چھپرا ضلع کے نزدیک ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے،حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد مسافرزخمی ہو گئے ہیں، ٹرین نئی دہلی سے شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع ڈبروگڑھ جا رہی تھی۔بھا رتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں ، زخمیوں کو ضلع کے صدر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ریلوے بورڈ کے صدر ارونیندر کمار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مرنے والوں کو دو لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا۔ریلوے کے مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔