صوفیہ احمدنے پھر سے شوبز سر گر میاں شروع کر دیں

صوفیہ احمدنے پھر سے شوبز سر گر میاں شروع کر دیں
صوفیہ احمدنے پھر سے شوبز سر گر میاں شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صوفیہ احمد منظر عام پر آگئی ہیں اور انہوں نے شوبز کی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق متنازعہ ویڈیو سکینڈل کے بعد صوفیہ احمد کافی دنوں تک روپوش رہیں جس کے باعث ان کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ شوبر میں کام کررہی ہیں۔ چند روز پہلے انہوں نے ایک کمرشل میں کام کیا اور اب وہ ایک سیریل میں شامل خان سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوفیہ احمد نے شوبز میں واپسی کے باوجود اپنی سرگرمیاں محدود رکھی ہوئی ہیں اور ان کا رابطہ صرف چند قریبی لوگوں سے ہی ہے۔ اس بارے میں ان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

تفریح -