دنیا بھر میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

دنیا بھر میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
دنیا بھر میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال مئی کے مہینے میں درجہ حرارت بلند ترین تھا ۔اس سے پہلے مئی کا بلند ترین درجہ حرارت پچھلے 134سالوںمیں بلند ترین تھا۔مئی 2010میں بھی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ۔سائنسدانوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2014 گرم ترین سال ہو سکتا ہے ۔زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ کو قرار دیا جارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر کے درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس سال اس میںایک ڈگری سے زائد کا ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا درجہ حرارت میں اضافہ کا یہ مطالعہ امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا اور جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے پیش کیا ہے ۔ان دو اداروں نے اپنے اپنے طور پر تحقیق میں اس سال مئی کو 134سالہ تاریخ میں گرم ترین قرار دیا ہے اور اس کی بنا پر پیشین گوئی کی ہے کہ 2014تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا۔

مزید :

ماحولیات -