دنیا کا سب سے غلیظ ریسٹورنٹ

دنیا کا سب سے غلیظ ریسٹورنٹ
دنیا کا سب سے غلیظ ریسٹورنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز دیسک)برطانیہ کے شہری عام ریسٹورنٹ سے اکتا گئے ہیں اور اب ایسے  ریسٹورنٹ کھولے جا رہے ہیں جن میں کھانے کے دوران بلیاں اور چوہے بھی کھانے والوں کو دل بہلا تے ہیں۔ دارلحکومت میں ایسے ریسٹورنٹ میں نیا اضافہ چوہوں والا ریسٹورنٹ ہے ۔اس ریسٹورنٹ میں چوہوں کا ایک پورا خاندان آباد ہے اور جب لوگ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں تو یہ چوہے اردگرد مٹر گشت کرتے رہتے ہیں۔ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ چوہے صاف ستھرے ہیں اور ان سے لوگوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان چوہوں کی ریستوران میں موجودگی کا مقصد کھانے کیلئے آنے والوں کیلئے تفریح کا سامان فراہم کرنا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں گاجر کا کیک،چائے،کافی اور دیگر کھانے فراہم کئے جاتے ہیں اورچوہوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہونے کیلئے تقریبا آٹھ سو روپے وصول کئے جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -