مائیکل جیکسن کو بچھڑے 5 سال مکمل ، کمائی جاری

مائیکل جیکسن کو بچھڑے 5 سال مکمل ، کمائی جاری
مائیکل جیکسن کو بچھڑے 5 سال مکمل ، کمائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاپ موسیقی کے بادشاہ کہلانے والے آنجہانی امریکی گلوکارہ مائیکل جیکسن کو بچھڑے آج پانچ برس ہوگئے ہیں اور آج دنیا بھر میں ان کے مداح ان کی یاد میں مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گے۔ 19 اگست 1958ءکو پیدا ہونے والے مائیکل جیکسن نے 1982ءمیں اپنا مشہور زمانہ گیت بلی جینز گاکر خود کو شہرت کے آسمان پر پہنچادیا تھا۔ انہوں نے ”تھرلر“، ”بیٹ اٹ“، ”سکوتھ کرمنل“ ، ”بلیک اینڈ وائٹ“ جیسے لازوال گیت گائے۔ دنیا کے کئی حصوں میں اب تک ان کے انداز رقص کی نقل کی تقریبات ہوتی ہیں اور لوگ ان کے فن کو سراہتے ہیں۔ ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کہاں تو اپنی موت سے پہلے مائیکل دیوالیہ پن سے بچنے کی کوشش کررہے تھے اور کہاں اب ان کی املاک میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جیکسن کا انتقال 25 جون 2009ءکو ہوا تھا۔ جیکسن کی موت کے بعد ان کتاب ”سٹیٹ “ کو 700 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوچکی ہے۔ اس کتاب کا نام مائیکل جیکسن انکارپوریٹڈ ہے۔

مزید :

تفریح -