وزیراعظم کی خواہش ہے نوجوان صرف تعلیم پر توجہ دیں: مریم نواز

وزیراعظم کی خواہش ہے نوجوان صرف تعلیم پر توجہ دیں: مریم نواز
 وزیراعظم کی خواہش ہے نوجوان صرف تعلیم پر توجہ دیں: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر آباد، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں 75,000نوجوانوں کی درخواستی موصول ہوئی ہیں۔ رواں برس اگست میں 25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں گے۔ وزیراعظم کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ ملک کے نوجوان صرف تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں، حکومت نوجوانوں کو خود کفیل بنانے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ نوجوان ہی ملک کا اصل اثاثہ ہیں، کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔ منگل کے روز مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے 3300 سے زائد مستحق پوسٹ گریجوایٹ طلبا میں وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت مظفر آباد میں 85 کروڑ روپے سے زائد کے چیک تقسیم کئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام سکیموں میں آزاد کشمیر کے طالبعلموں کے لئے برابر حصہ رکھا ہے۔ تقریب میں صدر آزاد و جموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد بھی موجود تھے۔

مزید :

اسلام آباد -