رینجرز کی کارروائی ، مقابلے کے بعد پانچ دہشت گرد گرفتار

رینجرز کی کارروائی ، مقابلے کے بعد پانچ دہشت گرد گرفتار
رینجرز کی کارروائی ، مقابلے کے بعد پانچ دہشت گرد گرفتار
کیپشن: renger

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قصبہ کالونی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق قصبہ کالونی میں ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، رینجرزنے فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے خود کش جیکٹس،بارودی مواد، آوان بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہواہے۔ رینجرزحکام نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمندگروپ سے ہے، ملزمان نے دوران تفتیش اورنگی ٹاون میں پولیس اور رینجرز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ملزمان شہر قائد میں دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

مزید :

کراچی -