’آدم خور‘ کھلاڑی کے خلاف تحقیقات شروع

’آدم خور‘ کھلاڑی کے خلاف تحقیقات شروع
’آدم خور‘ کھلاڑی کے خلاف تحقیقات شروع
کیپشن: Swarez

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے یورو گوائے کے سٹار کھلاڑی لوئس سواریز پر اٹلی کے کھلاڑی کو مبینہ طور پر کاٹنے کے الزام پر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، الزام ثابت ہونے پر سواریز عالمی کپ کے بقیہ مقابلوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنا چاہتی ہے تاکہ فٹ بال ورلڈ کپ کے دیگر معاملات پر توجہ دی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلی اور یوریا گوائے کے میچ کے دوران سواریز نے اٹلی کے کھلاڑی کو کندھے پر دانتوں سے کاٹ لیا جس کے بعد خود انہوں نے بھی اپنے دانتوں کو پکڑ کر تکلیف میں ہونے کا مظاہرہ کیا، میں اس واقعے پر ریفری مارکو روڈ ریگز نے کوئی نوٹس نہیں لیا تاہم تحقیقات میں اگر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں لمبے عرصے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں بھی ابھی ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہو جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی سواریز پر کھیل کے دوران دانتوں سے کاٹنے کا الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -