الطاف حسین کا رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ

الطاف حسین کا رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ
الطاف حسین کا رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے طاہرہ آصف کے گھر والوں کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنے اوررمضان میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں اشیائے صرف کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھا دی جاتی ہیں اور اس مسئلے پر قابو پانے والا کوئی نہیں انہوں نے اپیل کی کہ منافع خور رمضان کے احترام میں منافع کی شرح کم کردیں،حکومت بھی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے اور شہریوں کو مناسب داموں اشیاءکی فراہمی یقینی بنائے،انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو بھی قیمتیں قابو میں رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے کے لئے نظریات کے مطابق جدوجہد سب کا حق ہے،کارکن غربت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کریں۔ملک کی صورتحال بے حد نازک ہے،سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں لوگوں کو سرعام گولیا ں ماری گئیں،طاہرہ آصف کو بے دردی سے شہید کیا گیا ،اب طاہرہ آصف کے گھر والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت طاہرہ آصف کے لواحقین کو دھمکیوں کا سلسلہ بند کرائے۔پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کو معیاری تعلیم ملے۔حکومت نے بھاشا ڈیم کے لئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو معاوضہ نہیں دیا، حکومت زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرے ،عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے لئے وقف کریں،دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی کہوں گا کہ آئی ڈی پیز کی مدد کریں۔بزرگوں نے خواتین کے ساتھ مل کر نائن زیرو کھولا اور اسے آباد کیا،بزرگوں اور خواتین کا تحریک میں اہم کردار ہے۔

مزید :

کراچی -