غیر قانونی حکم ماننے پر امارات حکومت کے خلاف مقدمہ کروں گا، قادری

غیر قانونی حکم ماننے پر امارات حکومت کے خلاف مقدمہ کروں گا، قادری
غیر قانونی حکم ماننے پر امارات حکومت کے خلاف مقدمہ کروں گا، قادری
کیپشن: tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارے کا رخ لاہور کی طرف موڑنے کو ہائی جیکنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام پر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے جبکہ غیر قانونی حکم ماننے پر متحدہ عرب امارات پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے 27 جون سے مسلسل چار جمعے تک ملک بھر میں ”یوم ضرب عضب“ منانے کا بھی اعلان کیا۔ وہ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحریک منہاج القرآن کے دیگر عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو امداد خیرات کے طور پر نہ دے یہ امداد ان کا بنیادی حق ہے ان کو یہ حق بجٹ میں مختص کرکے دیا جائے۔ میں عنقریب خیبر پختونخوا کا خود دورہ کرکے متاثرین کے پاس جاﺅں گا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ضرب عضب آپریشن کے حق میں ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے لئے 25 ہزار خوراک اور ادویات کے پیکٹ بھجوانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آمد کے موقع پر پنجاب پولیس نے گھناﺅنی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا، ہمارے چودہ سو کارکن گرفتار ہوئے۔ پولیس نے چھوٹے مقدمات بنانے کیلئے سول وردی میں اپنے دہشت گردوں کو ہمارے جھنڈے دے کر اپنے اوپر خود حملے کروائے، ان اہلکاروں کی ویڈیو اور تصاویر بھی موجود ہیں۔‎

مزید :

لاہور -