ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا ڈیٹا اور فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ

ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا ڈیٹا اور فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ
ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا ڈیٹا اور فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا ڈیٹا اور فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواکی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں گھر گھر جا کر سروے کریں گے اور علاقہ مکینوں کا ڈیٹا اور فنگر پرنٹس اکھٹے کریں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ روزنامعلوم افراد کی جانب سے پی آئی اے کی پرواز پر دوران لینڈنگ فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں مسافر خاتون جاں بحق اور فلائٹ سٹیوارڈ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

پشاور -