پولیس مقابلے کے بعد 3بھتہ خور گرفتار،دستی بم ،اسلحہ بر آمد

پولیس مقابلے کے بعد 3بھتہ خور گرفتار،دستی بم ،اسلحہ بر آمد
پولیس مقابلے کے بعد 3بھتہ خور گرفتار،دستی بم ،اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ پولیس نے مقابلے کے بعد3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایس پی سائٹ  فدا حسین کے مطابق سائٹ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعدایک زخمی ملزم  اور2بھتہ خوروں کو گرفتار کیاگیاہے۔ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان سے دستی بم ، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی بر آمد کیا گیا ہے،ملزمان بھتہ خوری ،دستی بم حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس پی سائٹ نے بتایا ہے کہ ملزمان جس سے بھتہ مانگتے تھے اسے بھتہ نہ دینے پر دستی بم سے حملہ کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔متعدد کاروباری افراد پر بھتہ نہ دینے کی پاداش میں ملزمان نے دستی بم حملے بھی کئے۔ملزمان راہگیروں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقعہ واردات پر پہنچ گئی ،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے باقی 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -