وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس سات وزارتیں

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس سات وزارتیں
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پاس سات وزارتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتھک اور شبانہ روز محنت کرنے والا وزیراعلیٰ تسلیم کیا گیا ہے اور اس امر میں کوئی شبہ بھی نہیں کہ وہ صبح سے شام تک مسلسل سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں۔ پنجاب کے 41 وزارتوں یا محکموں میں سے 21 وزارتیں مختلف وزراء کے پاس ہیں جبکہ رانا مشہود احمد،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت دو تین وزراء کے پاس ایک سے زائد وزارتوں کے قلمدان ہیں البتہ خادم اعلیٰ پنجاب نے وزراء کی زیادہ بڑی کھیپ کابینہ میں شامل نہیں کی اور کم و بیش سات وزارتیں اپنے پاس ہی رکھی ہوئی ہیں اور وہ ان وزارتوں کی ذمہ داری بھی اپنے کاندھوں پر ہی اٹھائے ہوئے ہیں۔ وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے علاوہ بلدیات، داخلہ،اطلاعات،صحت،ٹرانسپورٹ،سی اینڈ ڈبلیو سمیت کئی محکمے وزیراعلیٰ کے پاس ہی ہیں اگرچہ مشیروں، سپیشل اسسٹنٹس اور پارلیمانی سیکرٹریوں کو بھی مختلف محکموں کا انچارج قرار دیا گیا ہے لیکن وہ باقاعدہ وزیر کا درجہ نہیں رکھتے۔ ان محکموں یا وزارتوں کے سرکاری امور کی انجام دہی کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف دو یا تین گھنٹے ہی آرام کرسکتے ہیں اور انہوں نے 24 گھنٹے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنارکھا ہے۔

یاد رہے کہ رانا مشہود احمد خان کے پاس بھی سات وزارتیں ہیں اور اس طرح صرف دو لوگوں کے پاس 14وزارتیں ہیں یا سادہ الفاظ میں 35فیصد وزارتیں شہباز شریف اور رانا مشہود کے پاس ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -