بوسنیا اور ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ،نائیجیرشکست کے باوجود ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گیا

بوسنیا اور ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ،نائیجیرشکست کے باوجود ناک آﺅٹ مرحلے ...
بوسنیا اور ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ،نائیجیرشکست کے باوجود ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گیا
کیپشن: fifa

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅپالو (مانیٹرنگ ڈیسک)بوسنیا اور ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہرہو گئے ، جبکہ نائیجیرشکست کے باوجود ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔ برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار اہم میچ ہوئے ،پہلے مقابلے میں ارجنٹائن نے نائیجیریا کودوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ،پہلے ہاف کے اختتام پرہی دو ایک کے مقابلے سے میچ ارجنٹائن کے حق میں تھا،حالیہ فتح کے بعد ارجنٹائن گروپ ایف سے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گیا ہے، جبکہ میچ ہارنے کے باوجود نائیجیریا نے پوائنٹ کے حساب سے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا اور ایونٹ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔دوسرے مقابلے میں بوسنیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ایران کو شکست دے دی ، ایران کی شکست اور بہتر گولوں کے فرگ کی بنیاد پر نائجیریااورارجنٹائن اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ بوسنیا اور ایران فٹبال ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -