قدرتی اشیاءکے ذریعے گھر کی صفائی کے طریقے

قدرتی اشیاءکے ذریعے گھر کی صفائی کے طریقے
قدرتی اشیاءکے ذریعے گھر کی صفائی کے طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹن (بیورونیوز ) خواتین کے لئے برتن، کپڑے، کھلونے، دیواریں اور باتھ روم کی صفائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو اس مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
سرکہ: سرکہ کا مختلف طریقوں سے استعمال ایک عمومی بات ہے۔ مختلف ادویات اور صفائی کرنے والے پاﺅڈر بنانے میں بھی اس کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا
٭ایسے گلاس جن میں میل کی طے اچھی طرح جم چکی ہو، ان کو صاف کرنے کے لئے سفید سرکہ نہایت موثر حل ہے۔
٭ دیواروں اور مختلف چیزوں پر سٹیکرز چپکانا بچوں کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے لیکن سٹیکر چپکانے کے بعد اس جگہ کو صاف کرنا نہایت مشکل لگتا ہے تو ایسی صورت میں سرکہ کا استعمال کریں، جس سے یقینی طور پر وہ جگہ بالکل صاف ہو جائے گی۔
٭ کارپٹ کی صفائی کے لئے سرکہ اور پانی کو برابر مقدار میں ملا کر استعمال کریں۔
٭کھڑکیوں کو صاف و شفاف اور خوبصورت بنانے کے لئے سرکہ اور پانی کو ملا کر ان پر سپرے کریں اور دو منٹ بعد پانی سے انہیں دھو ڈالیں۔
کھانے والا سوڈا: کھانے والے سوڈے سے بچوں کے گندے کھلونے اور کپڑوں کو صاف کرنا نہایت آسان ہے، بس اس سوڈے کو ذرا سا گرم کرکے پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
لیموں کا رس: لیموں ایک سٹرس پھل ہے، جو گھریلو اشیاءکی صفائی کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔ لیموں کا رس کچن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے لگنے والے داغ اور برتن کے پیندے کو نہایت آسانی سے صاف کر دیتا ہے۔ لیموں کے رس سے مائیکروویو کو بھی صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیموں کے رس کے چند قطرے اس متاثرہ جگہ پر تھوڑی دیر لگانے کے بعد اسے پانی سے دھو لیں تومائیکووویو بالکل صاف ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے ذریعے باتھ روم، برتین اور کپڑوں پر لگنے والے دھبوں کو باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -