مستونگ کے علاقت میں ٹرک اور وین میں تصادم،12جاں بحق،8زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 12افراد جاں بحق جبکہ 8سے زائد زخمی ہیں ۔
لیویز ذرائع کا کہناہے کہ وین کوئٹہ کی جانب سے رواں داوں تھی جبکہ ٹرک کوئٹہ سے آرہاتھا تاہم کھڈ کوچہ کے مقام پر دونوں کے درمیان سخت تصاد م ہوا جس کے باعث 12افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکے 8افرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیاہے جہاں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔