کراچی میں نوجوان لڑکی کو پستول دکھاکر موبائل فون چھیننے کی کوشش، اگے سے اس لڑکی نے کیا کر دیا ؟ جانکر پورا ملک داد دینے پر مجبور ہو گیا ، ایسا کام کردیا کہ چور چوری سے پہلے بار بار سوچیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کون کہتا ہے کہ صرف لڑکے ہی بہادر ہوتے ہیں ، کراچی کی نڈر لڑکی نے اس بات کو غلط ثابت کر دکھایا ۔چور نے پستول کی دھمکی دیکر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو عنزہ نامی لڑکی نے اسے گلے سے دبوچ لیا جس کے بعد ملزم جان بچا کر بھاگ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2لٹیروں نے پستول کی دھمکی دیکر عنزہ اورا س کے دوستوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ۔ چور نے پستول کی دھمکی دیکر ایک لڑکے سے موبائل فون چھینا اور پھر عنزہ کا موبائل فون لینے کیلئے اس کی جانب بڑھا ۔
عنزہ نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ واردات کرنے کی کوشش کرنے والا چور میری طرف آیا اور میں نے دیکھا کہ اس کے پاس پستول نہیں ہے بلکہ وہ ہمیں اپنی کہنی سے ڈرانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ”ملزم نے میرے دوستوں کو ڈرانے کیلئے قمیض اوپر اٹھائی تو اس کے پاس پستول جیسی کوئی چیز نہیں تھی “۔
عنزہ نے کہا کہ چور مجھے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا موبائل فون چھیننے کیلئے آگے بڑھا تو میں نے اس سے کہا ”پستول ہے تو دکھا “ جس کے فوری بعد اس کی آنکھیں پھٹنے کے قریب پہنچ گئیں اور مجھے یقین ہو گیا کہ وہ ہم سے پستول کا جھوٹ بول رہا ہے ۔
نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے کار کا دروازہ کھول کر ڈرانے کی کوشش کی اور عین اس لمحے جب اس نے یہ حرکت کی تو میں نے اسے گلے سے دبوچ لیا اور اسے جھنجھوڑکر موبائل فون واپس لینے کی کوشش کی مگر اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا .