دلچسپ اتفاق : باپ ، چھ بیٹے بیٹیوں کی موت کا وقت ، عمر ، مہینہ ، بیماری ایک

دلچسپ اتفاق : باپ ، چھ بیٹے بیٹیوں کی موت کا وقت ، عمر ، مہینہ ، بیماری ایک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسرور (ویب ڈیسک)معروف علمی اور دینی گھرانے کے سات افراد کی موت کا وقت عمر ، موت کی وجہ ، مرنے کا وقت اور مہینہ یکساں رہا، موضع دولت پور کے رہائشی نیاز احمد فاروقی کی عمر جب 73 سال ہوئی تو ان پر ستمبر میں فالج کا حملہ ہوا اور رات کو گیارہ بجے ان کا انتقال ہو گیا اس کے بعد ان کے تینوں صاجزادے محمد اکرم فاروقی ، سینئر ہید ماسٹر ریٹائرڈ نور الہٰی فاروقی، سینئر سکول ٹیچر نذیر الحق فاروقی اور تینوں بیٹیاں سکینہ بیگم ، صالحہ بیگم اور زبیدہ جب اپنی عمر کے 73 ویں سال میں پہنچے تو ان پر فالج کا حملہ ہوا، تمام بہن بھائیوں کا انتقال ستمبر کے مہینے میں ہوا، تمام افراد کے انتقال کا وقت رات گیارہ بجے تھا۔

مزید :

سیالکوٹ -