انسان کو زندگی میں ہونے والی غلطیاں کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے

انسان کو زندگی میں ہونے والی غلطیاں کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے
 انسان کو زندگی میں ہونے والی غلطیاں کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ان کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے ، ناکام شادی پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ قسمت میں جو لکھا ہے وہ ہو کر رہتا ہے ،میں اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور مجھے بچوں کا بہت شوق ہے میری خواہش ہے کہ میں ایک بچہ گود لے لوں ۔ جویریہ عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میری والدہ اور ان کے آباؤ اجداد حکیم تھے مگر میری توجہ شوبز کی طرف تھی اور ایک آڈیشن دینے کے بعد میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گئی اور آپا فاطمہ ثریا بجیا کی ایک ڈرامہ سیریل میں مجھے ہیروئن کے لئے کاسٹ کر لیا گیا اور یہی سے میری مقبولیت کا دور شروع ہو گیا ،بعد میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے کے لئے شوبز سے دور ہوئی اور پھر دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کیں اور آج اس مقام پر ہوں جس کی مجھے خواہش تھی ۔

مزید :

کلچر -