چین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سابق امریکی سفارتی اہلکارگرفتا ر
بیجنگ ( آن لائن )چین کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں ایک سابق امریکی سفارتی اہلکار کوحراست میں لے لیا گیا ہے،ورجینیا سے تعلق رکھنے والے کیون ملروئے سے چین (شنگھائی)سے واپسی پر امریکی شہر شکاگو ائرپورٹ پر 16500ڈالر رقم برآمدگی پر وضاحت پیش نہ کرنے پر انہیں شبہ میں گرفتار کر لیا گیا،60سالہ امریکی شہری مارچ اور اپریل میں چینی شہر شنگھائی گیا تھا، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقچین کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں ایک سابق امریکی سفارتی اہلکار کوحراست میں لے لیا گیا ہے،ورجینیا سے تعلق رکھنے والے کیون ملروئے سے چین (شنگھائی)سے واپسی پر امریکی شہر شکاگو ائرپورٹ پر 16500ڈالر رقم برآمدگی پر وضاحت پیش نہ کرنے پر انہیں شبہ میں گرفتار کر لیا گیا،60سالہ امریکی شہری مارچ اور اپریل میں چینی شہر شنگھائی گیا تھا۔
محکمہِ انصاف کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ کیون ملروئے کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ ’کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔ مبینہ طور پر انھوں نے یہ دستاویزات ایک بیرونی حکومت کو دیے اور ان کا یہ دو بارہ کرنے کا بھی ارادہ تھا۔مئی میں ایف بی آئی کو رضاکارانہ طور پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیون ملروئے کا کہنا تھا کہ جس سخص سے انھوں نے شنگائی میں ملاقات کی اس نے انھیں یہ بتایا تھا کہ وہ ایک تھنک ٹینک ایس اے ایس ایس کے لیے کام کرتا ہے۔اس کے بعد سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی جاسوس ایس اے ایس ایس کی ملازمت کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔۔#/s#