ہلال احمر ترکی کے تعاون سے مستحق افراد کے لیے راشن اور افطار کا اہتمام

ہلال احمر ترکی کے تعاون سے مستحق افراد کے لیے راشن اور افطار کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان ریڈکریسنٹ نے برادر ملک ترکی کی ہلال احمر کے تعاون سے مستحق ونادار افراد کے لیے راشن اور افطار کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر لاہور کے چار مختلف اہم جگہوں پر 650سے زیادہ خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس موقع پر ترکش ہلال احمر کے نائب صدر عزت مآب ڈاکٹر ناسی یورالماز (Dr Naci yoralmaz) نے ترکش ہلال احمر کے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی عوام آپس میں مضبوط و مربوط بھا ءئ چارے کے رشتے میں منسلک ہیں۔

جس کو دنیا کی کوءئ بھی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ 700 سے زیادہ افراد کی افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر سعیدالٰہی (چیرمین ہلال احمر پاکستان) نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر چیرمین پاکستان ہلال احمر نے ترکش ہلال احمر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے دونوں ممالک کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔