رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے میں مظلوم اور غریب مسلمانوں کو یاد رکھیں ،وقار ظفر

رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے میں مظلوم اور غریب مسلمانوں کو یاد رکھیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کالجز سرکل کے زیر اہتمام کینٹ میں ’’ غلبہ اسلام و استحکام پاکستان افطا رپارٹی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی ناظم ا طلاعات ایم ایس او لاہوروقار ظفراور ملک بلال تھے، سمینار میں ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وقار ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشنا س کرانے کیلئے ایم ایس او نے ضلع بھر کے اند ر مختلف جگہوں پرمرحلہ وار افطار پارٹیوں کا انعقادکیا ۔ماہ رمضان ہمیں صبر و برداشت اور عفوودرگزر کا درس دیتا ہے،ہمیں چاہے کے معاشرے میں بھائی چارے او ررواداری کو عام کریں،ماہ مقدس میں دکھی انسانیت کے دکھ درد بانٹنے کا بہت اجر ہے ،رمضا ن المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مظلوم اور غریب مسلمانوں کو یاد رکھے اور محروم طبقات کی دل کھل کر مدد کی جائے۔ ملک بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس گئے گزرے دور میں جس وقت ہر شخص مسائل ومصائب میں الجھا ہو ا ہے ہمارا وطن بیر ونی یلغار اور اندرو نی خلفشارکا شکا ر ہے اس وقت ضرورت ہے کہ نو جوان نسل کو اسوۂ صحابہ و اہل بیتؓ سے روشناس کرایا جائے۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسی جدوجہد کو لیکر فکری شعور اور عملی کردار کوزندہ کرنے کیلئے میدان میں سر گرم عمل ہے ۔یم ایس او سمجھتی ہے کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ مقدس ہستیوں کی زندگی کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے اوصافِ حمیدہ کو اپناکرہی موجودہ مسائل سے چھٹکارہ ممکن ہے۔ ایم ایس اوآخری دم تک غلبہِ اسلام واستحقامِ پاکستان کیلئے کام کرتے رہے گئے۔ایم ایس او کا ہر کارکن پاکستان کیلئے اپنی جان دینا فرض سمجھتا ہے۔