پاکستان طبی کانفرنس سندھ کے مرکزی نائب صدر دوم انتقال کر گئے
لاہور (پ ر)پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی نائب صدر دوم سندھ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے ۔ حکیم سید مجاہد محمود برکاتی مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس کے رکن اور پاکستان طبی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں ۔
ان کی طبی خدمات کی وجہ سے وہ ایک منفرد مقام رکھتے تھے ۔ مرحوم نیشنل کونسل فار طب کے رکن بھی رہے اور مختلف کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کر تے رہے ۔ ان کی رحلت سے طبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ ان کے انتقال پر پاکستان طبی کانفرنس کے صدر اقبال احمد قر شی نے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا اور انکی طبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ ڈاکٹر زاہد اشرف ،پروفیسرحکیم منصور العزیز ،پروفیسر حکیم وید محمد جمیل خاں ،پروفیسر حکیم سلیم احمد خان ،حکیم محمد احمد سلیمی ،ڈاکٹر سکندر حیات زاہد،حکیم محمد افضل میو اورپروفیسر حکیم اسلم طالب نے بھی حکیم سید مختار احمد برکاتی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔