بنگلہ دیش،سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا،16ہلاک

Jun 25, 2017

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش میں ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 304 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رانگپور مین ایک سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سولہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں