پاکستان میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ پاسپورٹ کا اجرا شرو ع
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا پاسپورٹ جاری کر دیا جس میں مرد یا خاتون کے علاوہ جنس کے انتخاب کے لیے تیسری آپشن یعنی’’ مخنث‘‘ بھی موجود ہے۔پاکستان نے پہلی بار مرد اور خواتین کے علاوہ خواجہ سراؤں کیلئے پاسپورٹ کا اجرا شرو ع کردیا ہے جو فرزانہ جان نامی شہری کو جاری کیا گیاہے۔ا س نئے پاسپورٹ میں ایسے افراد جو اپنی شناخت بطور مرد یا خاتون ظاہر کرنے سے انکاری تھے انکی شناخت کیلئے ’’ایکس ‘‘ کا علیحدہ کالم شامل کیا گیا ہے۔ یہ پاسپورٹ صرف خواجہ سراؤں کو جاری کیا جائے گا۔پاسپورٹ کے عمل کو مکمل کرنے میں چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔ پاسپورٹ میں اس ایک اضافی کے علاوہ دیگر عام پاسپورٹس کی طرح باقی سب ویسا ہی ہے۔اس سے قبل خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں بھی بالاطاق رکھا گیا مگر پھر پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر مردم شماری فارم میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کالم کا اضافہ کیا گیا تھا۔پاسپورٹس کی طرح اب خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نادرا کی جانب سے جنس کے انتخاب کیلئے علیحدہ کالم پر مبنی شناختی کارڈز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
علیحدہ پاسپورٹ