شفیق آباد ،جوہر ٹاؤن اور کینٹ میں ڈاکے ،9لاکھ 88ہزار مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

شفیق آباد ،جوہر ٹاؤن اور کینٹ میں ڈاکے ،9لاکھ 88ہزار مالیت کا سامان لوٹ لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم ر پو رٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شفیق آ با د کے علا قے میں جہا نگیر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں فیصل چو دھر ی کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ45ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ سر ور روڈ کے علا قہ میں جمیل کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن سے عد یل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،لو ئر ما ل میں صہیب کی فیملی کو یر غما ل بنا کر90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیے گئے ۔علاوہ ازیں با ٹا پو رہ میں شا ہد،ما ڈل ٹا ؤ ن میں تو صیف کی گاڑیاں اورفیصل ٹا ؤ ن میں سر مد،ہڈ یا رہ میں اظہا ر،بھا ٹی گیٹ میں ما جد ،شا د با غ میں سلطا ن اورمنا واں میںیو سف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -