قائداعظم انڈسڑیل ایریا ، نومولود جڑواں بچیوں کی ڈبے میں بند نعشیں برآمد
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) قائداعظم انڈسڑیل ایریا کی حدود سے نومولود جڑواں بچیوں کی ڈبے میں بند نعشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق قائداعظم اندسٹریل ایریا سے دو نومولود جڑواں سات ماہ کی بچیوں کی نعشیں برآمد ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعشیں کپڑے میں لپیٹ کر ڈبے میں بند کی گئیں تھیں اور جھاڑیوں سے ڈبے کو برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو تحویل میں لے کر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔