کاؤنٹی کلب کیلئے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرونگا:عامر
لندن (آئی این پی)پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں انگلش کاونٹی کلب کی ٹیم اسیکس کیلئے اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کروں گا۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے لئے ایک خوبصورت موسم گرما ہوگا۔ یہ میرا پہلا تجربہ ہے کہ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے جارہا ہوں جہاں اچھے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ میں پرامید ہو کہ میرا یہ سیزن اچھا گزرے گا اور اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف اچھی باولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد عامر نے کہا کہ ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں اچھا کھیل پیش کروں۔ اسکے ساتھ لوگوں کو اپنی اچھی کارکردگی سے خوشی فراہم کروں اور جتنا ہوسکے بہتر کھیل پیش کروں۔