کوئٹہ دھماکے کامقدمہ درج ،قتل ،اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات شامل

کوئٹہ دھماکے کامقدمہ درج ،قتل ،اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی ) آئی جی پولیس کے آفس کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کینٹ کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے ،مقدمہ میں قتل ،اقدام قتل ،دہشت گردی کے دفعات شامل کئے گئے ہیں ،واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کی صبح شہداء چوک آئی جی پولیس آف کوئٹہ کے قریب چوراہیں پر خودکش بمبار نے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے بعدازاں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13ہوگئی تھی جن میں 7پولیس کے جوان بھی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -