ملک بھر کی 29نیو انرول کمپنیوں کو50کے حساب سے کوٹہ الاٹ

ملک بھر کی 29نیو انرول کمپنیوں کو50کے حساب سے کوٹہ الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان کا اعزاز ۔نئی انرول کمپنیوں کو کوٹہ الاٹمنٹ کی خبر تین دن پہلے ہی خبر شائع کر دی،وزارت مذہبی امورنے سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر کی 29نیو انرول کمپنیوں کو50کے حساب سے کوٹہ الاٹ کر دیا،پرانی کمپنیوں کا 2 سے 10 فیصد تک کوٹہ کاٹ لیا گیا، 50 والوں کا کوٹہ نہیں کاٹا گیا،51سے100والوں کا دو سے تین فیصد کوٹہ کاٹا گیاہے،ڈیڑھ سے دو سو والوں کا6سے8فیصد تک جب کہ ڈھائی سو کوٹہ والوں کا 10فیصد کوٹہ کاٹا گیا ہے ،وزارت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ29کمپنیوں کو شفاف انداز میں میرٹ پر کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے ان کمپنیوں سے فوری طور پر SECP،FBRاور اسٹیٹ بنک کےNOCسمیت فارم 21فارم29،پیڈ آف کیپٹل کا ریکارڈ 29جون تک طلب کیا گیا ہے ،29کمپنیوں کو 50کا کوٹہ دینے کا آفر لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ،نئی کمپنیوں کو کوٹہ ایک سال کے لیے دیا گیا ہے اور پرانی42کمپنیوں کو 29جون کو افر لیٹر ملیں گے ،جن کمپنیوں کو کوٹہ ملا ہے اس کی تفصیل یہ ہے۔1۔یونائیٹڈ ائیر ٹریول کراچی،-2میکس انٹرنیشنل راولپنڈی،-3میاں ٹریول اینڈ ٹورز لاہور،-4ریمبو ٹریول لاہور،-5سن رائز ایوی ایشن کراچی،-6دی پروفیشنل ٹریول اینڈ ٹور کراچی،-7ٹریول سروسز کراچی،COSMOS-8ٹریولز کراچی-9،لینا ایون ٹریول کراچی،IP-10ٹریولز کراچی، -11ٹریولوجی پاکستان،-12بیسٹ ٹریوز کراچی،-13خضر ٹریولز کراچی،-14کوالٹی ایوی ایشن کراچی،-15کاروان طیبہ راولپنڈی، -16الصبور ٹریولز لاہور،-17فلائی ٹائم ٹریولز کراچی،GA INT-18ریولز لاہور،-19ٹاؤن ٹریولز کراچی،-20حبیب کاروان حرم کراچی، -21شیرازی ٹریولز کراچی،-22مُراد حج اینڈ عمرہ سروسز کراچی-23،آمنہ انٹرنیشنل راولپنڈی،-24ٹریول شاپ حج عمرہ لاہور، MAKSAA-25حج اینڈ عمرہ سروسز گوجرانوالہ،Aroma-26ایوی ایشن کراچی،-27ملت ٹریول اینڈ ٹور بہاولپور،-28ہائی ونگز ٹریول اینڈ ٹورز اسلام آباد،-29طیران حرمین شریفین کراچی کو کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔
کوٹہ الاٹ

مزید :

صفحہ آخر -