سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی 3 دہشتگردگرفتار ‘قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد

سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی 3 دہشتگردگرفتار ‘قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (آئی این پی)سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی صوابی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو بارود ‘ دستی بم اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی صوابی سے ہے

مزید :

صفحہ آخر -