سی پیک کے تحت پہلے پن بجلی منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کردیا

سی پیک کے تحت پہلے پن بجلی منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ،اسلام آباد(صباح نیوز)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پہلے پن بجلی منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔ فوری نو عیت کے توانائی کے پہلے پن بجلی منصوبے نے آزمائشی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔ سچل انرجی ڈو یلپمنٹ (پرائیویٹ لمیٹڈ)کاتعمیرکردہ انچاس اعشاریہ پانچ میگاواٹ گنجائش کابجلی گھرسندھ کے علاقے جھمپیر میں680ایکڑپرمحیط ہے ۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق منصوبے کی کامیابی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کیلئے اچھی مثال ہے ۔ یہ منصوبہ چین کی Goldwindکمپنی کی جانب سے تیارکردہ پینتیس ٹربائنوں پرمشتمل ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان اورچین نے توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ستاون ارب ڈالرمالیت کے منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔اقتصادی راہداری کے تحت زیادہ ترمنصو بوں کاتعلق توانائی کے شعبے سے ہے جن میں قابل تجدیدتوانائی اورماحول دوست توانائی منصوبے بھی شامل ہیں تاکہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق دور کیاجاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -