سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفدآج جنوبی کوریا روانہ ہو گا
اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفدآج جنوبی کوریا روانہ ہو گا ،سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چار رکنی وفد آ ج 25جون کو سئیول روانہ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری میٹنگ 26سے 28جون تک سئیول میں منعقد ہوگی۔ وفد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، قیصر احمد شیخ اور چوہدری عابد رضا شامل ہوں گے۔ وفد جنوبی کوریا میں اپنے قیام کے دوران ایشیااور یورپی ممالک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور دیگر ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان روابط کو فروغ دینے سمیت اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا