ایف سی اور حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی، کاغان اور پشین میں کامیاب کارروائیاں، کالعدم تنظیم کیمپ تباہ، اہم دہشتگرد گرفتار
راولپنڈ ی /کوئٹہ(آئی این پی ) ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی ، کاغان اورپشین میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین کیمپ تباہ اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ایف سی اور حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی ، کاغان اور پشین میں کامیاب آپریشن جس کے دوران کالعدم تنظیم تین کیمپ مسمار کر دیے گئے ، دو دیسی ساخت کے آئی ڈیز برآمد کر کے انہیں ناکارہ بنادیا گیا ۔ پشین کے علاقے حرم زئی سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا ایک اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ۔ یہ دہشت گردی دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔