چین میں منعقد ہونے والے 40ویں انٹرنیشنل فرنیچر فیئر میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
اسلام آباد (آن لائن)ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں منعقد ہونے والے 40ویں انٹرنیشنل فرنیچر فیئر میں شرکت کیلئے 12جولائی 2017 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں گھریلو فرنیچر ، میٹریس ، آؤٹ ڈور اور بچوں کے فرنیچر سمیت دفتری فرنیچر وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔ چار روزہ نمائش کا آغاز 12ستمبر 2017 کو ہوگا جو 15ستمبر 2017 کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔#/s#