پاکستان کی چاولوں کی برآمدات میں بتدریج کمی آنے لگی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی چاولوں کی برآمدات میں بھارت کے مقابلے میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ ہمسایہ ملک بھارت میں بڑے پیمانے پر چاولوں کی کاشت اور کسانوں کو فراہم حکومتی تعاون ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات اینگرو کارپوریشن کے سی ای او غیاث خان نے اپنے ایک بیان میں کئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت زیادہ منظم ہے جبکہ پاکستانی ملرز بھی کوشش کے باوجود کم عالمی قیمتوں ،پیداواری کوالٹی اور برانڈ امیج قائم کرنے کے لئے حکومتی تعاون میں کمی کے باعث اس سلسلے میں غیر مستقل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات خصوصا اسوقت کمی آنا شروع ہوئی جب جب سے ملک کی تجارت ریکارڈ بلند سطع پر ہے اور یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ملک کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آوٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فصل کی بہتر معیشت اورریسرچ انسٹیٹیوشن کی معاونت کے باعث بھارت کی فصلی کوالٹی اکثر و بیشتر یکساں رہتی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ بھارت اس شعبے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ رہا ہے
#/s#