ایف پی سی سی آئی کا لاہورچیمبرکے سابق صدر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار
لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل ، سنیئر نائب صدر عامر عطا با جو ہ اور ٹی ڈیپ کے سابق چیف ایگز یکٹو اور ایف پی سی سی کے سابق صدراور بز نس کمیو نٹی کے لیڈر ایس ایم منیر نے شیخ محمد ارشد کے انتقال پر شدید غم ورنج کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ ارشد ایک مخلص انسان تھے اور کا ررباری برادری کے لیے ان کی کو ششو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔ انہوں نے دعا کی اللہ پاک ان کے در جا ت بلند کر ے اور ان کے سو گواران کو صبر عطا فر ما ئے ۔