پنجاب میں دیسی مرغیوں کی تعداد 4کروڑ40لاکھ سے تجاوزکرگئی

پنجاب میں دیسی مرغیوں کی تعداد 4کروڑ40لاکھ سے تجاوزکرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )محکمہ لائیو سٹاک نے دیہی مرغیوں اور پولٹری فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 4کروڑ 40 لاکھ 50ہزار سے زیادہ دیہی مرغیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے شام ساڑھے 5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات ، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -