حکومت دہشتگردی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی،آصف سعید منیس

حکومت دہشتگردی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی،آصف سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں معصوم انسانی جانوں کا(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ضیاع قابل افسوس امر ہے حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے دہشتگردی کے خطرات کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود دہشتگردی کے واقعات متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے روڈ پر جدید ترین علی فارمیسی کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی جس سے امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی تا ہم موجودہ واقعات نے ہر محب وطن شخص کو رنجیدہ کر دیا ہے حکومت اس ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور انشاء اللہ عید الفطر پر عوام کو پر سکون ماحول ملے گا،افتتاحی تقریب میں ضلع کونسل وہاڑی کے وائس چیئرمین عاصم خان منیس ، چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی، صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم، صدرپریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، محمد اسلم خان یوسفزئی، میاں سجاد ارائیں، شیخ محمد نعیم پاشا، چوہدری جعفر حسین ، شبو خان بلوچ، سجاد احمد سعیدی، چوہدری عبد الصمد، ابراراحمد شیخ، محمد یوسف امیر ہانسوی، راؤ ریاض حسین ضیاء، سمیت دیگر معززین موجود تھے بعد ازاں علی فارمیسی کے اونر چوہدری محمد اقبال اور سعید احمد مینگل کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا گیا ۔