ملتان پولیس کا عید سکیورٹی پلان جاری،اے کیٹگری مساجد پر اضافی نفری تعینات

ملتان پولیس کا عید سکیورٹی پلان جاری،اے کیٹگری مساجد پر اضافی نفری تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرا ئم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت کے مطابق ملتان پولیس نے عید الفطرکے حوالہ سے سیکیورٹی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملتان شہر کے کل 922مقامات پر عید کے اجتماعات کا انعقاد ہو گا ۔ان میں سے 609مساجد کا تعلق اہلسنت ،194(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کا تعلق دیو بند ،52الحدیث، 62اہل تشیع مسالک کی مساجداور 05 قادیانی کی عبادت گاہ ہیں۔ٹوٹل 922عبادت گاہوں میں سے 145کا تعلق "A"کیٹگری ،617کا تعلق "B"کیٹگری اور 160کا تعلق "C"کیٹگری سے ہے، کیٹگری "A"والی مساجد پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔عید ڈیوٹی اوور آل نگرانی سی پی او ملتان محمد احسن یونس خود کریں گے ۔04ایس پیز کی زیر نگرانی 12ڈی ایس پیز،21انسپکٹر ز ،131سب انسپکٹر ز ، 205اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،140ہیڈ کنسٹیبل اور1539کانسٹیبلان اور39لیڈیز سٹاف کے علاوہقومی رضا کار عید ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں 05ریزو ہائے پولیس لائن میں اسٹینڈ ٹو رہیں گی جن کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت طلب کیا جا سکے گا۔پولیس ملازمان اپنے محکمانہ کارڈ دوران ڈیوٹی آویزاں کریں گے۔عید نماز کے لیے آنے جانے والوں کیلئے ایک ہی راستہ رکھا جائے گا اور ہر آنے والے کی مکمل جامہ تلاشی لی جائے گی، ایس ایچ اوز ملازمان کو مساجدڈیوٹی کے Ventageپوائنٹ پر کھڑا کریں گے ۔جبکہ عید کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ بھی کی جارہی ہے اور مشکوک افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ تھانہ جات اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے ۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے شہر بھر کے تفریحی مقامات کیلئے بھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت کے مطابق چاند رات پر خرید و فروخت والے مقامات پر بھی سخت ڈیوٹی انتظامات کئے گئے ہیں علاوہ ازیں وارڈنز کو بھی اس موقع پر ٹریفک رواں رکھنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔
سکیورٹی پلان