ضلع کونسل ملتان کا ترمیمی بجٹ 2016-17منظور، اپوزیشن کا فنڈز نہ ملنے پر احتجاج، واک آؤٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کے بجٹ اجلاس میں ترمیمی میزانیہ برائے سال 2016 -17متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کا ترقیاتی سکیموں میں شیئرز نہ ملنے پرشدید احتجاج،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان ایوان نے کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے، رانا قاسم نون گروپ سے تعلق رکھنے والے 14 چیئرمینوں نے بھی شیئر نہ ملنے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ گذشتہ روز ضلع کونسل ملتان کا ترمیمی بجٹ اجلا س منعقد ہوا جس کی صدارت کنونئیر واجد علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں ترمیمی میزانیہ برائے 2016۔17پیش کیا گیا جس کی مطابق آمدن ازاں گورنمنٹ گرانٹس کی مد میں تخمینہ لاگت 19کروڑ 25لاکھ78ہزار 500 روپے لگایا گیا تھا لیکن اب ترمیمی بجٹ میں 19کروڑ 77لاکھ 48ہزار 500روپے بتایا گیا ہے اسی طرح آمدن زاں ٹیکس فیس ہائے ڈسٹرکٹ کونسل کی فیس میں ترمیمی کی گئی ہے جس کے مطابق 16کروڑ 50لاکھ 30ہزار روپے کی آمدن ظاہر کی گئی ہے جبکہ سابق ٹی ایم ایز سے 20کروڑ 72لاکھ 20ہزار روپے کی گرانٹ وصول کی گء ہے۔ ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کرکے 30جون 2017 کے بعد ضلع کونسل ملتان کے پاس 12کروڑ 79ہزار 9سو 92 روپے موجود ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا ہے کہ دیوان عباس نے روزے میں قسم اٹھا کر ترقیاتی سکمیوں میں حصہ دینیکا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ نہ پورا کرنے پرعدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے، چیئرمین ناصر خان نے کہا ہے کہ لیٹر ہیڈ پر چیئرمینوں سے سکمیں لی گئی تھی لیکن اب ترقیاتی سکیموں میں حصہ نہیں دیا جارہا ہے ضلعی چیئرمین نے میڈیا پراقرار کیا ہے کہ اپوزیشن کو ترقیاتی سکیموں میں حصہ نہ دینے کیلئے ایم پی اے، ایم این اے کا پریشر ہے اب تو بورڈ لگا کر اپوزیشن کو علیحدہ کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے چئیرمینوں نے عدالت میں جانے کے بجائے ایوان سے واک آوٹ کا اعلان کردیا جس پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے چئیرمین ایوان سے چلے گئے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون ممبر ذہین کنول نے چوڑیاں نکال کر لہراتے ہوئے حکومتی ارکان کو دیکھائی اور ایوان سے باہر جا کر شدید احتجاج کیا۔ قاسم نون گروپ سے تعلق رکھنے والے 14 چیئرمینوں نے ملک محمد حسین کی سربراہی میں فنڈز نہ دینے پر ایوان سے واک آوٹ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ چیئرمین چوہدری خلیل نے ایوان میں تقریر کرنے کیلئے سب سے زیادہ ٹائم لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے درخواست ہے کہ شائشستہ زیان استعمال کریں، افسران ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے توجہ دیں، اجلاس میں پیش کئے جانیوالے مسائل پر چیئرمینوں سے مشاورت کی جائے۔ خاتون ممبر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ خواتین کو علیحدہ کمرہ دیا جائے، ٹھیکیدار ہمارے علاقے میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کر رہے ہیں نوٹس لیا جائے اور پے منٹ روک کر کام درست طریقے سے کروایا جائے ایکسئن تاج بزدار نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کو کام درست کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ راوعبدالقیوم نے کہا ہے کہ کونسلر آفسز کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ ایوان میں پیش کئے جانیوالے ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جائیانہوں نے ایوان میں قرار داد پیش کی ہے کہ بستی ملوک کو تحصیل کا درجہ دیا جائے، قبرستانوں پر قبضے واگزار کرائے جائیں اور شوکت شہید کالونی کے رہائشیوں کو الاٹمنٹ دی جائے، چیئرمین مجید ماجد نے کہا ہے کہ ایکسائز دیہاتی یونین کونسلوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے ضلع کونسل بننے سے یونین کونسلیں سے پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ نئی یونین کونسلوں میں ذاتی دفاتر نہیں ہیں جہاں جگہ موجود ہے ضلع کونسل انتظامیہ فوری ان یونین کونسلوں میں عمارتیں بنانے کا کام شروع کرے تاکہ کرایوں سے نجات حاصل کی جائے۔ رانا جنگ شیر نے کہا ہے کہ ہماری یونین کونسل میں ڈنگر ہسپتال کی عمارت موجود ہے لیکن عملہ نہ ہے شہری اینٹ، دروازے اور کھڑکیاں اکھاڑ کر لے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنونئیر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کے بل پاس کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں متعلقہ یونین کونسل کا چئیرمین بھی شامل ہوگا جس کے بعد بل پاس کیا جائے گا۔ ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری سیکہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں حصہ دینے کے وعدے کو پورا کیا جائے۔ اجلا س کے اختتام پر اراکین ایوان میں افطاری تقسیم کی گئی اور کھانا دیا گیا۔
ضلع کونلس ترمیمی بجٹ